کوہاٹ میں پولیو قطرے پلانے کی 4روزہ مہم27 فروری سے شروع ہوگی،ڈی سی کوہاٹ

جمعہ 17 فروری 2017 18:26

کوہاٹ میں پولیو قطرے پلانے کی 4روزہ مہم27 فروری سے شروع ہوگی،ڈی سی کوہاٹ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک نے متعلقہ حکام پر واضح کیا ہے کہ پولیو انتہائی اہم قومی معاملہ ہے اوراس سے بڑھ کر کوئی مسئلہ نہیں لہذ ااسے سنجیدگی سے لیا جائے ،اس سلسلے میں کسی قسم کی ٖغفلت نہ برتی جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انسدادپولیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسراور متعلقہ محکموںکے حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرپولیو مہم کو ہر لحا ظ سے کامیاب بنانے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ نیشنل سٹاپ آفیسرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ27فروری 2017 سے شروع ہونیوالی4 روزہ مہم میں کوہاٹ کے پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بناکرانٹی پولیو قطرے پلا ئے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ کے 33 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کی1لاکھ80ہزار مقامی بچوںجبکہ13ہزار افغان مہاجرین کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلا نے کے لئے 630موبائل،64فکسڈ،23ٹرانزٹ اور 3 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کے لئے باقاعدہ ٹیمیںبھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ملک کا ہر بچہ ہمارا اپنا بچہ ہے اور انہیں اپاہج ہونے سے بچانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا معاشرے کے ہر فرد کو اس سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران انٹی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔اکمل خان نے کہا کہ انٹی پولیوقطرے مہم ایک اہم قومی کاز ہے اس لئے کسی متعلقہ ادارے یا اہلکار کی جانب سے اس سلسلے میںکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :