Live Updates

پنجاب میں عسکریت پسندوں کوغیرمسلح کرنےپرسمجھوتہ کیاگیا،عمران خان

دہشتگردوں کیخلاف کاروائی درست اندازمیں نہیں ہوئی،ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جونظام کودرست کرسکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 17:55

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب میں عسکریت پسندوں کوغیرمسلح کرنے پرسمجھوتہ کیاگیا،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی درست اندازمیں نہیں ہوئی،ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جونظام کودرست کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے 14ارب روپے قرض لیا۔صرف جاتی امراء کی دیوارکی تعمیرپر75کروڑروپے لگائے گئے۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ ہواتھاکہ کسی عسکری گروپ کونہیں چھوڑاجائے گا۔اسی طرح مدارس کوملکی دھارے میں لانے کافیصلہ کیاگیاتھا۔لیکن کچھ نہیں کیاگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات