چڑیا گھروں کی سیکیورٹی سخت

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 17:47

لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 17فروری ۔2017ء ) ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیشِ نظرصوبہ بھرکے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں سکیورٹی انتظامات کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیا ت و پارکس پنجاب کے ترجمان کے مطابق تمام حفاطتی تدابیر دفاتر اور اداروں کے ساتھ ساتھ عملے کو بھی اختیار کرنے اور موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، ترجمان کے مطابقچڑیاگھروں کے ڈائریکٹر، پارکس کے انچارج اور تمام افسر اپنے علاقوں میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثربنانے اور سکیورٹی پر تعینات سٹاف کوہمہ وقت چوکس رکھنے کے پابند ہوں گے ۔

کہ افسروں کو جاری کیے جانے والے مراسلے میں انہیں اپنے دفاتر ، پارکس اورچڑیاگھروں کے تمام داخلی دروازوں پر واک تھروگیٹس کی تنصیب یقینی بنانے ، شائقین کو میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیک کرنے ،دفاتر اور دیگر عمارات کی دیواروں پر کانٹے دارتارلگانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے نزدیکی رابطے رکھنے اور سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے وقتاًفوقتاًجاری ہونیوالی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل کرتے ہوئے سخت محکمانہ کارروا ئی عمل میں لائی جائے ۔