پولیس چوکی گیمبرکی نفری نمازیوں کی حفاظت اللہ کےسپردکرکےغائب ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 17:46

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17فروری2017ء) : پولیس چوکی گیمبر تھانہ یوسف والا کی نفری نمازیوں کی حفاظت اللہ کے سپردکرکے غائب ہوگئی، نماز جمعہ کے لئے سیکورٹی انتظامات زیرو ۔گیمبر کا علاقہ چھاؤنی کے ساتھ واقع ہونے کے سبب نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ اہلیان علاقہ کا حکام بالا سے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ ۔ مساجد میں ملکی سلامتی کے لئے دعائیں۔

جمیعت علماء پاکستان ضلع اوکاڑہ کے صدر مولانا سائیں نذیر حسین فریدی سمیت دیگر علماء کی سہون میں دربار لعل شہباز قلند ر پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت،دھماکے میں زخمی والوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروا گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گیمبر کا علاقہ چھاؤنی سے ملحقہ ہونے کے سبب نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں سے اہلیانِ علاقہ پریشانی و دکھ کا شکار توہیں مگر دہشت گردوں کو شکست دینے کے حوصلے اب بھی بلند ہیں ۔

نماز جمعہ کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور علماء کی جانب سے دربار لعل شہباز قلند رپر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ایک جانب ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر تو دوسری جانب مقامی پولیس چوکی گیمبر تھانہ یوسف والا کی جانب سے علاقہ بھر میں واقع درجنوں مساجد کو نماز جمعہ کے لئے بھی سیکورٹی کے انتظامات فراہم نہ کرنے پر اہلیان علاقہ پولیس کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے ۔اہلیانِ علاقہ نے حکام بالا سے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :