Live Updates

دہشتگردوں کاقلعہ قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،جہانگیرترین

دہشتگردی کےواقعات قابل ِمذمت ہیں،عوامی عدالت میں پانامہ کیس جیت چکے ہیں،چوروں کوبھاگنےنہیں دینگے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 17:46

دہشتگردوں کاقلعہ قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،جہانگیرترین
اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17 فروری2017ء) : پاکستان تحریک ِانصاف کے مر کزی رہنماء ایم این اے جہانگیر ترین نے کہا کہ سہون شریف اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات قابل ِمذمت ہے ہم عوامی عدالت میں پانامہ کیس جیت چکے ہیں اور انشا اللہ قانونی عدالت میں بھی جیت جائیں آخری راونڈچل رہا ہے عوامی چور وں کو عوام بھاگنے نہیں دیگی۔

دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمران صرف بیٹھے دہشت گردوں کا تماشا دیکھ رہے ہیں اِن کو عوام وملک کی فکر نہیں بلکہ پانامہ لیکس سے بچنے فکر لگی ہوئی د ہشت گردوں کی پشت پنا ہی کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں رائے محمد اسلم کھرل کے صاحبزادہ رائے حماد اسلم کھرل کزن کی شادی کی تقریب میں آر یو جے پنجاب کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اِس موقع پر سابق وفاقی وزیر ِمملکت سید پیر صمصام علی شاہ بخاری ،رائے حسن نواز، محمد اشرف خان سوہنا،ضلعی صدر طارق ارشاد کے علاوہ عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات