لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکے ، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا تین روزہ سوگ کا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 18:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکے کے بعد آرٹس کونسل کراچی میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے اور اس ضمن میں آرٹس کونسل کراچی میں 16 سے 18 فروری تک کی تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں 17 فروری کی شام اسلم اظہر، آغا ناصر اور برہان الدین حسن کی یاد میں ایک ادبی ریفرنس منعقد ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :