لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں کی ناقص میٹریل سے تعمیر کے خلاف درخواست پرجواب طلب کر لیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں کی ناقص میٹریل سے تعمیر کے خلاف درخواست پرجواب ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نئی جیلوں کی ناقص میٹریل سے تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب اورآئی جی جیلخانہ جات پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ردا قاضی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نئی تعمیر کی جانے والی جیلوں میں غیر معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقص تعمیراتی میٹریل کے استعمال سے جیلوں میں بند قیدیوں کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے دائر درخواست پرحکومت پنجاب اورآئی جی جیلخانہ جات سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :