پاکستان کے سیاستدان ہندوستان کا نام لینے سے کیوں گھبرارہے ہیں ، ملک میں موجود غیر ملکی زبان بولنے والے اینکرز اسلام وپاکستان کیخلاف زہر اگلنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جا ئے

مر کزی سیکرٹری جنرل نٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کابیان

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) مرکزی سیکرٹری جنرلانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان ہندوستان کا نام لینے سے کیوں گھبرارہے ہیں ہندوستان افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجود ہ دہشت گردی کی لہر میں کونسی قوتیں کارفرما ہیں اس سے قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی آگاہ ہیں ملک میں موجود غیر ملکی زبان بولنے والے اینکرز اور اسلام اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے افراد کا گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیںکٹہرے میں لایاجائے اور قوم پر واضح کیا جائے کہ اس وقت کونسی قوتیں محب وطن ہیں اور کونسی قوتیں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں پاک افغان بارڈرکو سیل کیا جائے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانیوں کو ملک بدر کیا جائے پاکستان میں موجود غیر ملکی این ،جی ،اوز کے دفاتر بند کئے جائیں پاکستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کو پکڑ کر فوجی عدالتیں قائم کرکے سرعام پھانسیاں دی جائیں دینی قوتیں پہلے کی طرح اب بھی دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہیں آپریشن ضرب عضب ملک دشمن عناصر کیخلاف کیا جائے دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو کچل دیا جائے ملک میں حالیہ دہشت گردی اور اس کے نقصانات سے جہاں ملک کے مختلف طبقات سوگ اور صدمے کی کیفیت میں ہیں دینی قوتیں بھی غم اور صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں موجودہ سانحات میں جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے کہا کہ جمعہ کے اجتماع میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی پاکستان دشمنی کسی سے مخفی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ علماء اور دینی قوتیںمودی سرکار کو پاکستان کے امن سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گی۔جب تک افغان سرزمین پر امریکی اتحادی افواج کا وجود برقرار ہے پاکستان کیلئے داخلی امن وامان کا استحکام چیلنج کی صورت میں برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :