دہشتگردی کی حالیہ لہر پر سیاسی و عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھی ہے،دشمن سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگردی کی کارروائیاں کرارہے ہیں،آرمی چیف جنر کا بیان حوصلہ افزا ہے،دہشتگردی کی حالیہ لہر کا بھی جلد خاتمہ کردیا جائے گا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید اخلاص کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر پر سیاسی و عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھی ہے،دشمن سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگردی کی کارروائیاں کرارہے ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان حوصلہ افزا ہے،دہشتگردی کی حالیہ لہر کا بھی جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت کام ہوا،جس کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے،حالیہ چند دنوں میں دہشتگردی کے جو چند واقعات ہوئے ہیں ان کے اندرونی پہلو بھی ہیں اور بیرونی بھی،دشمن پاکستان کو ترقی کرنا نہیں دیکھ سکتے،وہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی حالیہ لہر وقتی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے اسٹینڈ لیا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان حوصلہ افزا ہے،دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں پر سیاسی اور عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھی ہے،دہشتگردی کی حالیہ لہر کا بھی جلد خاتمہ ہوجائیگا۔…(خ م+ار)