دہشتگرد تنظیمیں ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہورہی ہیں ، ہم ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے،ہم نے ماضی میں خرگوش کی چال چلی ایسا نہ ہو کہ کچھوا جنگ جیت جائے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہورہی ہیں جبکہ ہم ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے،ہم نے ماضی میں خرگوش کی چال چلی ایسا نہ ہو کہ کچھوا جنگ جیت جائے،سانحہ سہیون شریف پر کسی حکومتی رکن نے اب تک ایک بھی مذمتی جملہ نہیں کہا،دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر جنگ لرنے کی ضرورت ہے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی حالیہ لہر نے ملک بھر میں الارمنگ صورتحال پیدا کردی ہے،پانچ دنوں میں دہشتگردی کے 8 واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگرد آج بھی موجود ہیں اور منظم ہو کر حملے کر رہے ہیں تاہم ہم ایک دوسرے پر سوائے الزامات لگانے کے کچھ نہیں کر رہے اگر خاموشی اختیار کیے رکھی تو دہشتگردی بڑھتی رہے گی،ہم نے ماضی میں خرگوش کی چال چلی،اس دفعہ بھی ایسے ہی 20 معصوم بچوں کی شہادت ہوئی،ان کا کیا قصور تھا،حکومتی ارکان نے 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی حکومتی ارکان کی طرف سے ایک مذمتی جملہ بھی نہیں کہا گیا،جو افسوسناک ہے جس طرح سانحہ پشاور کے بعد قوم اکٹھی ہوئی،اس طرح ایک مرتبہ پھر اکٹھا ہونا ہوگا۔…(خ م+ار)

متعلقہ عنوان :