تاجکستان اسلام کے نام پر غیر انسانی مجرمانہ فعل کی مذمت کرتا ہے،سیہون دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا سیہون دھماکے پر اظہار مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے سیہون دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ سیہون دھماکے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا،تاجکستان اسلام کے نام پر غیر انسانی مجرمانہ فعل کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے سیہون دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔امام علی رحمان نے پاکستان کی عوام اور حکومت سے یکجہتی کاا ظہار کیا اور کہا کہ سیہون دھماکے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا،تاجکستان اسلام کے نام پر غیر انسانی مجرمانہ فعل کی مذمت کرتا ہے۔…(خ م)