پلڈاٹ:سال16۔2015میں طرزحکمرانی پرصوبائی حکومتوں کاموازنہ،اسکورکارڈجاری

پنجاب نے65.5فیصد اسکورکیساتھ دیگرصوبوں پر سبقت لےلی،،خیبرپختونخوا میں 63فیصدکیساتھ دوسرے،بلوچستان تیسرے اورسندھ حکومت59.7فیصد اسکورکیساتھ چوتھےنمبرپررہے۔پلڈاٹ کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 17:36

پلڈاٹ:سال16۔2015میں طرزحکمرانی پرصوبائی حکومتوں کاموازنہ،اسکورکارڈجاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : پلڈاٹ نے تیسرے سال 2015-16کے دوران معیار طرز حکمرانی پر صوبائی حکومتوں کے موازنے پر مبنی اسکور کارڈ جاری کر دیا ہے ۔ اسکور کارڈکے مطابق تیسرے سال کے دوران پنجاب نے 65.5فیصد اسکور پوائنٹ کے ساتھ دیگر صوبوں پر سبقت لے لی ،خیبر پختونخوا میں 63فیصد اسکور پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، بلوچستان 50.5کے ساتھ تیسرے اور سندھ حکومت 59.7فیصد اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے ہیں ۔

پلڈاٹ نے تیسرے سال 2015-16کے دوران معیار طرز حکمرانی پر صوبائی حکومتوں کے موازنے پر مبنی جاری کردہ اسکور کارڈ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں کے معیارطرز حکمرانی میں بہتری آرہی ہے ۔ اسکور کارڈکے مطابق 2013کے بعد سے بننے والی حکومتوں کے تیسرے سال کے دوران پنجاب نے 65.5فیصد اسکور پوائنٹ کے ساتھ دیگر صوبوں پر میعار طرز حکمرانی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے،خیبر پختونخوا میں 63فیصد اسکور پوائنٹ فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے ، بلوچستان 50.5کے ساتھ تیسرے اور سندھ حکومت 59.7فیصد اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلڈاٹ کی جانب سے جائزہ اسکور کارڈ طرز حکمرانی کے پانچ ستونوں بشمول قانون کی حکمرانی ، معاشی انتظام ، سماجی اشاریے ، سروس ڈیلوری اور انتظامی اثر پذیری کے تحت 25پیرامیٹرز کی روشنی میں مرتب کیاگیاہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بیشتر پیرامیٹرز میں 50فیصد سے زائد مثبت اسکور حاصل کئے ہیں ۔ بلوچستان نے 25میں سے 22پیرا میٹرز میں مثبت اسکور حاصل کیا جاسکا ہے ۔

سندھ نے 25میں 21پیرا میٹرز میں مثبت اسکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے ۔ پنجاب نے شفافیت میں 79.4فیصد اسکور حاصل کرکے دیگر صوبوں پر سبقت لی جبکہ خیبرپختونخوامقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی کے اشاریے میں 86.9لیکر دیگر صوبوں کو پیچھے دیا ہے ، اسی طرح صنفی مساوات پنجاب میں 54.7فیصدجبکہ خیبر پختونخوا میں 54.4فیصد رہا ہے ۔ انسداد بدعنوانی کے پیرامیٹرز میں بلوچستان نے 73.8فیصد اسکور حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑا دیا ہے جبکہ غربت خاتمے میں 38.8فیصداسکورکے ساتھ سب سے پیچھے رہا ہیجبکہ اسی شعبے میں سندھ نے 74.4فیصد اسکور لیکر دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کیلئے 40فیصد کے ساتھ کمزور ترین پہلو رہا۔

پلڈاٹ کا میعار طرز حکمرانی کا اسکور کارڈ 2013سے قیام میں آنے والی حکومتوں کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کی طرزحکمرانی مسابقتی تجزیے پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :