الیکشن ٹربیونل نے چوہدری رخسار کی درخواست کو مستر د اور چوہدری ارشد حسین کی پٹیشن کو آئینی اور قابل سماعت قرار دیدیا ہے، یہ حق کی پہلی فتح ہے انشاء اللہ آخری فتح بھی ہماری ہوگی

انصاف یوتھ ونگ حلقہ کھڑی شریف کے صدر چوہدری فہد جاوید کی بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 17:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) انصاف یوتھ ونگ حلقہ کھڑی شریف کے صدر چوہدری فہد جاوید نے کہاہے کہ آج الیکشن ٹربیونل نے چوہدری رخسار کی درخواست کو مستر د کرکے چوہدری ارشد حسین کی پٹیشن کو آئینی اور قابل سماعت قرار دے دیا ہے، یہ حق کی پہلی فتح ہے انشاء اللہ آخری فتح بھی ہماری ہوگی ،چوہدری رخسار کو آزادکشمیر سپریم کورٹ نے نااہل قراردیاہے ،اور سپریم کورٹ سب سے بڑی عدالت ہے حلقہ کھڑی کے اندر چوہدری ارشد نے یہ عزم کر رکھاہے کہ وہ اس حلقے کے جعلساز کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب اس حلقے کاجعلساز اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ،حلقہ کھڑی کل بھی چوہدری ارشد کے چاہنے والوں کا تھا آج بھی حلقہ کھڑی چوہدری ارشد کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کے بعد حلقہ کی یوتھ کے ایک وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :