لاہور اور سیون شریف پر دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ‘دنیا کے تمام مذاہب امن و آتشی کا پیغام دیتے ہیں ‘ایسے دہشت گردوں کااور ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر حاجی طارق محمود زرگر کا بیان

جمعہ 17 فروری 2017 17:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر حاجی طارق محمود زرگر نے کہا ہے کہ لاہور اور سیون شریف حضرت سخی شہباز قلندر ؒ کے مزار اقدس پر دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں دنیا کے تمام مذاہب امن و آتشی کا پیغام دیتے ہیں ایسے دہشت گردوں کااور ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا جو ملک و قوم کیلئے خطرات پیدا کر رہے ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں کو کڑارا جواب دے کر پاکستانی قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے دہشت گردوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا جب تک آخری دہشت گرد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیتے اس وقت تک چین سے نہی بیٹھیں گے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ حاجی طارق محمود زرگر نے کہا کہ دہشت گرددائرہ اسلام سے خارج ہیں اسلام کا نام لیکر معصوم اور نہتے لوگوں کو قتل کرنے والے کسی بھی صورت مسلمان نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب ایسی بربریت کی اجازت نہیں دیتے جس میں کسی معصوم کو بلاوجہ قتل کیاجائے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردپاکستان کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں اور یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے لیکن دہشت گرد اپنے اس گھنائونے مقصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے انشاء اللہ انہوں نے ایک نہ ایک دن ضرور جہنم واصل ہونا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کی طرف سے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں ملک دشمن عناصر کاہاتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :