دہشت گرد سفاک درندگی پر اتر کر ملک میں افراتفری پھیلانے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ‘درگاہ لال شہباز قلندرپر حملہ پاکستان کے مستقبل اور پوری انسانیت پر حملہ ہے

مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق وزیر سردار محمد نعیم خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 17:53

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد سفاک درندگی پر اتر کر ملک میں افراتفری پھیلانے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔درگاہ لال شہباز قلندرپر حملہ پاکستان کے مستقبل اور پوری انسانیت پر حملہ ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو دہشت گرد سبوتاژ نہیں کرسکتے ۔

دہشت گردوں نے عقیدت مندوں کو نشانہ بنا کر ہماری آزادی پر حملہ کیا ہے ۔آزادکشمیر حکومت اور کشمیری عوام پاکستان کی شناخت اور انسانیت کے لیے ایک ہیں ۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمیں تقسیم نہیں کر سکتی۔بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے پاکستان کے استحکام کو متزلز ل نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

شر پسند عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچے گے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی پالیسوں کی بدولت پاکستان مستقبل قریب میں ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے ۔

دہشت گردوں کے خلاف ہم سب ایک او کر تعمیر و ترقی کے پہیے کو رواں رکھیں گے ۔افواج پاکستان اور اداروں کی کاروائیاں پاکستان کے استحکام اور سالمیت کے لیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں ۔

پاکستان کو ترقی کی راہ سے بھٹکایا نہیں جاسکتا ۔دہشت گرد بربریت کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے دہشت گرد انسانیت کا قتل کر رہے ہیں ۔وزیر پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں مضبوط ترین ریاست بنانے کا تہیہ کیا ہے ۔عقیدت مندوں کو نشانہ بنا کر دہشت گرد ہماری آزادی پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ۔

پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا تھا امت مسلمہ کے لیے پاکستان ایک امید کی کرن ہے ۔انھو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قائد اعظم کے پاکستان کو مضبوط سے مضبوط بنا کر امن و امان کی راہ میں حائل رکاوٹیں کچلنے کا ازم کیا ہوا ہے جس کے اندر رہ کر ہم انسانیت کی خدمت کا فریضہ نبھا رہے ہیں ۔انسانیت کے قاتل بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :