وزیر اعظم آز ادکشمیر کا دورہ میرپور کھڑی کامیاب رہا‘حلقہ کھڑی کے عوام نے جس جوش و جذبہ سے وزیر اعظم فاروق حیدر اور وزراء کا استقبال کیا ‘اس پر حلقہ کے عوام کاشکر گزار ہوں ‘میری اصل طاقت میرے حلقہ کے عوام ہیں

مسلم لیگ نے مرکزی رہنما وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمدکی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 17:53

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگ نے مرکزی رہنما وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمدنے کہا کہ وزیر اعظم آز ادکشمیر کا دورہ میرپور کھڑی کامیاب رہا ۔حلقہ کھڑی کے عوام نے جس جوش و جذبہ سے وزیر اعظم راہ فاروق حیدر اور وزراء کا استقبال کیا اس پر حلقہ کے عوام کاشکر گزار ہوں ۔میری اصل طاقت میرے حلقہ کے عوام ہیں ۔

حلقہ کھڑی کے عوام کے دلوں میں بستا ہوں سازشی ٹولہ کو حلقہ کی تعمیر ترقی ہضم نہیں ہو رہی،چوروں کی طرح چھپ کر بیٹھنے کی بجائے شیروں کی طرح میدان میں نکل کرعوام کی خدمت کرتاہو ں ارشد اور سلطان محمود کے نصیب میں عوام کی خدمت نہیں ہے۔ خیالات کا اظہار مسلم لیگ نے مرکزی رہنما وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمدنے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ کے اندر تمام دیہاتوں اور یونین کونسل میں بنیادی سہولیات فراہم کر دوں گا حلقہ کھڑی کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیںدلوں پر راج کرنے کیلئے عوام کا خادم بننا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری ارشد جعلسازی سے الیکشن جیت کر پانچ سال کون سے تیر مارے حلقہ کے عوام کو مزید مسائل کاشکار کیا ۔ عوام نے میرا انتخاب کیا اور پانچ سال میں حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا۔ حلقہ کے اندر ترقیاتی منصبوں اور سڑکوں کا جال بچھا دیں گے ۔ماضی گواہ ہے کہ عوام سے ووٹ لیکر ان کو لاوارث چھوڑنے والی کی سیاست کو خاتمی میں نے عوامی طاقت اور عوام کی خدمت کے جذبہ سے کیا ۔

متعلقہ عنوان :