کوٹلی ‘ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی‘2 منشیات فروش 3 کلو چرس سمیت گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 17:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) تھانہ پولیس کو ٹلی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاو ن بد نام زمانہ دو منشیات فروش موٹر سائیکل پر چرس لاتے ہوئے رولی کراس میں پکڑے گئے تین کلو چرس برآمد موٹر سائیکل ضبط مقد مہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راجہ الیاس نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او عامر فاروق تفتیشی آفیسران راجہ ارشد ،رشید ، چوہدری خلیل ،ڈی ایف سی ابرار مرزا عرف داری معہ نفری مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی رولی کراس میں دو موٹر سائیکل سوار ظفیر اور احسن جہانگیر کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو ملزمان کے زیر قبضہ شاپر سے تین کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ منشیات فروشوں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کر کے تھانے بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :