شریعت کورٹ نے نکاح پر نکاح کیس میں ملزم قربان حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ‘ملزم کی گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

جمعہ 17 فروری 2017 17:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) نکاح پر نکاح کا مشہور مقدمہ میں شریعت کورٹ نے نامزد ملزم قربان حسین کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کی گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق میرپور کے مشہور مقدمہ نکاح پر نکاح کے مستغیث مقدمہ محمد رفیق ولد محمد جمشید قوم منہاس راجپوت ساکن سنگوٹ تحصیل و ضلع میرپور کی طرف سے کئے گئے شرعی فتویٰ کی روشنی میں 8ملزمان کیخلاف ZHA 10/19کے خلاف عدالت شریعت کورٹ میں پیش کیا گیا جس میں نامزد ملزم قربان حسین ولد غلام نبی قوم جٹ ساکن اے تھری جادہ میرپور کی عدم حاضری کی وجہ سے عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اسے پیش کیا جائے 19-10-16کو عدالت شریعت کورٹ چیف جسٹس نے ملزم کو ایک موقع فراہم کیا کہ وہ آئندہ پیشی 24-11-16تک پیش ہو کر اپنا وارنٹ منسوخی کا موقع دیا مگر ملزم نے عدالتی حکم کو نہ مانتے ہوئے خلاف ورزی کی ا ور رو پوش رہا جس پر عدالت العالیہ نے 15-02-17کو ملزم کیخلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو اندر تاریخ پیشی تک 05-04-17گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔