برازیل کی معیشت ترقی کررہی ہے، پاکستانی تاجروںکو فائدہ اٹھانا چاہیے، سفیر کلاڈیولنز
جمعہ 17 فروری 2017 17:52
(جاری ہے)
پاکستانی تاجروں کو اس شعبے میں بھی برازیل کے تجربہ سے استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ برازیل دنیا کی بڑی معاشیات میں سے ایک اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی مشترکہ اقدار اور بہترین سفارتی تعلقات کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہترین اور دوستانہ ہیں جن کی جھلک باہمی تجارت میں بھی نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ باہمی تجارت بڑھ رہی ہے مگر اس کا حق برازیل کے حق میں ہے جسے برابری کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013سے 2015تک دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 227ملین ڈالر سے بڑھ کر 316ملین ڈالر ہوگیا جو ابھی بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برازیل کو کھیلوں کا سامان، کنزیومر گڈز، ریڈی میڈ گارمنٹس، کپڑا، نٹ ویئر، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور آلات جراحی وغیرہ بڑی مقدار میں برآمد کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل ہائیڈرو الیکٹرک ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے جبکہ وہاں ایتھانول کا کمرشل استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ان شعبوں میں بھی برازیل کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مستقل بنیادوں پر تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید تجارتی خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں نمایاں اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 7.478 ارب ڈالر سے متجاوز
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
-
اسلامی بانڈز کے اجراء سے 60 ارب روپے کی بچتیں حاصل
-
سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 48 فیصد کی نمو ریکارڈ
-
ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.