مصر کی 36 سالہ 500 کلو وزنی خاتون کا ممبئی کے ہسپتال میں علاج شروع

جمعہ 17 فروری 2017 17:52

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) مصر کی 36 سالہ 500 کلو وزنی خاتونکا بھارت کے شہر ممبئی کے ہسپتال میں علاج شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرمعمولی موٹاپے کا شکار مصری خاتون ایمان عبدالعاطی کو حال ہی میں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت کے شہر ممبئی پہنچایا گیا تھا جہاں متعدد ماہر ڈاکٹر اس کے موٹاپے کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ایمان کی ہمشیرہ شیماء احمد عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈاکٹروں نے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ اس کی بہن کی حالت بہتر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضہ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :