پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.25 بلین روپے کے سودے

جمعہ 17 فروری 2017 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.25 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3149 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.25 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 15254 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.76 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.09 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.09 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 263.09 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 39.02 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.642 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.94 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :