روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 650 روپے اور 7 ہزار 127 روپے پر بند

جمعہ 17 فروری 2017 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 700 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 650 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 180 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 127 روپے رہ گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 785 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 272 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 2 ہزار 700 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 250 روپے سے 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ کی روئی کی 1 ہزار 700 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 250 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من رہے جبکہ صالح پٹ کی روئی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح پٹہورو کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 700 روپے فی من رہے۔