مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 975 ارب روپے شامل کر دئیے

جمعہ 17 فروری 2017 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 975 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 975 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.80 فیصد سالانہ کے حساب سے 1039 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 29 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 28 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔