سینئرلیڈرشپ مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم

جمعہ 17 فروری 2017 17:49

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے سینئرلیڈرشپ مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ چھ روزہ تربیتی پروگرام الیکشن کمیشن نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اوریو این ڈی پی کے تعاون سے الیکشن کمیشن کے گریڈ ۹۱ اور اس سے سینئر گریڈ کے اعلیٰ افسران کی رہنمائی قابلیت کو بڑھانے کیلئے لمز میںمنعقد کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میںوائس چانسلر لمزیونیورسٹی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سول سائٹی اداروں کے نمائنددگان نے بھی شرکت کی ۔مذکور بالاہ تربیتی پروگرام کا مقصد الیکشن کمیشن کے سینئر افسران کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کرنا ہے تکہ وہ اپنا اہم قومی فریضہ مزید بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز الیکشن کمیشن کے افسران کو آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد میں مددگار ثابت ہوںگے۔