سیہون ،خودکش حملے کے واقعے کے بعد سجاول اور ٹھٹھہ ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 17:45

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)سیہون میں خودکش حملے کے واقعے کے بعد سجاول اور ٹھٹھہ ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ، واقعے کی اطلاع کے فوری بعد ٹھٹھہ اور سجاول کی انتظامیہ نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی اور پولیس نفری میں اضافہ کرکے ٹھٹھہ اور سجاول کے طرف آنیوالے راستوں کی ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

جوکہ صبح تک جاری رہا ، جبکہ حیدرآباد ، کراچی سے ٹھٹھہ سجاول کے طرف آنیوالے بیرونی راستوں پر پولیس کی گشت میں اضافہ کیا گیا اور مکلی اور ٹھٹھہ کی اہم درگاہوں حضرت عبداللہ شاہ اصحابی ، درگام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی ، درگاہ شاہ کمال ، درگام شاہ مسکین ، درگام شاہ گوہر گنج پر پولیس کی سخت سیکورٹی تعینات کرکے عارضی طور پر درگاہوں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے ، اے ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی ایس پی ٹھٹھہ کی سربراہی میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے رات بھر گشت کا سلسلہ جاری رکھا ، دوسری جانب مکلی کی خاصخیلی ، درس اور بلوچ برادری کے مختلف خاندانوں نے سیہون درگا لعل شہبازقلندر کی زیارت پرجانیوالے اور مقیم رشتہ داروں سے خیرخیریت پوچھتے رہے ۔