قومی جوڈو چیمپئن شپ کی تیسرے روز پاکستان واپڈاکے کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

قومی جوڈو چیمپئن شپ کی تیسرے روز  پاکستان واپڈاکے کھلاڑیوں کا پلڑا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ کے تیسرے روز مردوں کے مقابلوں پاکستان آرمی اور خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈاکے کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا، لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے مردوں کے مقابلوں میں منفی 73 کلوگرام میں پاکستان آرمی کے امتیاز حسین نے سونے، پاکستان واپڈا محمد عمیر نے چاندی جبکہ پاکستان ریلوے کے نذیر اور پنجاب کے حسن بٹ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، منفی 100 کلو گرام میں پاکستان آرمی کے افضل بشیر نے سونے، پاکستان ریلوے کے عبدالحمید نے چاندی جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے اوفن عبدالرحمان اور پاکستان پولیس کے محمد شفیق نے کانسی کے تمغے حاصل کئے،خواتین کے منفی 48 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی حمیرا نے سونے، فاٹا کی عائشہ نے چاند ی جبکہ پاکستان آرمی کی کنول اور سندھ کی نورین نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، منفی 52 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی مریم نے سونے ، ہائرایجوکیشن کمیشن کی نیلہ بانو نے چاندی جبکہ پاکستان آرمی اور ڈی ایچ کی ثایقہ اقبال نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، اس موقع پر سائوتھ ایشین جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) رانا شجاعت علی مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے،چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (آج) ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میںہوگی ، جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میںپاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان، آزادجموں وکشمیر اورڈی ایچ اے کی ٹیمیںشامل ہیں،چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلے ہو رہے ہیں،ان مقابلوں میںمردوں کے دس ویٹ کیٹگریز جبکہ خواتین کے آٹھ ویٹ گیٹگریز شامل ہیں، مردوں کے منفی 50 کلوگرام، منفی 55 کلوگرام، منفی 60 کلوگرام، منفی 66 کلوگرام، منفی 73 کلوگرام ، منفی 81 کلوگرام، منفی 90 کلوگرام، منفی100 کلوگرام ، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ مقابلے شامل ہیںجبکہ خواتین منفی 40 کلوگرام، منفی44 کلوگرام، منفی 48 کلوگرام، منفی52 کلوگرام، منفی 57 کلوگرام، منفی 63 کلوگرام، منفی 70 کلوگرام اور اوپن کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :