ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، جویریہ اور ناہیدہ کی شاندار کارکردگی، پاکستان کے ورلڈکپ میں پہنچنے کے امکانات روشن

جویریہ خان کی 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز، ناہیدہ خان 72 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں، جویریہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، جویریہ اور ناہیدہ کی شاندار کارکردگی، پاکستان ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 86 رنز سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی، فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس کے ورلڈکپ تک رسائی کے امکانات روشن ہو گئے۔ جویریہ خان نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، ناہیدہ خان 72 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

جویریہ کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 271 رنز بنائے، جویریہ خان 90 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، ناہیدہ خان 72 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں، عائشہ ظفر 11، بسمعہ معروف 16، نین عابدی 44 اور عالیہ ریاض صفر پر آئوٹ ہوئیں، کپتان ثناء میر نے 14 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئیں، کنیلی، جائس اور ریلی نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں آئرلینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :