سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا شوگر کے مریضوں کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے ایمز پاکستان کے تعاون سے شوگر کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پشاور میں شوگرکے مریضوں کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں علاج کے ساتھ ساتھ اس مرض سے بچائو کے حوالے سے عوامی شعور بھی اجاگر کیا جائیگا جبکہ صفت غیورہسپتال میں انسولین بنک قائم کیاجائیگا جہاں پرشوگر کے مریضوں کو فری انسولین فراہمی کے سا تھ ادویات بھی دی جائیگی ‘ اس حوالے سے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ایمز پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر ضیاء الحسن ‘ ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر رفعت عزیز ‘ ڈاکٹر ایاز ‘ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان اوردیگرنے اجلا س میں شرکت کی جس میں ایمز پاکستان اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے مابین مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے گئے جس کے تحت ایمز سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تعاون سے یونین کونسل کی سطح پر شوگر کے فری میڈیکل کیمپوںکا انعقاد کرے گا جس میں مریضوں کو شوگر سے بچائو کے حوالے سے آگاہی ‘ شوگر کے مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا اجلاس میں شوگر سے متاثرہ مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سطح پر صفت غیور( چلڈرن ہسپتال ) میں انسولین بنک بھی قائم کیاجائیگا تاکہ شوگر کے مریضوں کو فری انسولین کی فراہمی بروقت ممکن ہوسکے ‘ اجلاس میں ڈاکٹر رفعت عزیز کو فری میڈیکل کیمپ کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے فوکل پرسن جبکہ ضلع کونسل کے ہیلتھ کمیٹی کے ممبران انکے ساتھ کیمپ لگانے میں معاونت کرینگے جبکہ ایمز پا کستان کی طر ف سے ڈاکٹر ایازکو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے جو مارچ کے مہینے میں ٹائون تھری کی یونین کونسل بہادر کلی میںشوگر فری میڈیکل کیمپ لگائے گا ۔

متعلقہ عنوان :