پشاورسرکل میں بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف مہم کے دوران 75 بجلی چور پکڑے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ُُُٰٰپیسکو کی بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پشاور سرکل کے قصہ خوانی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران دو ٹیلرشاپس کی میٹروں کو خراب پایا گیا․اسی طرح گلبیلہ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 8 گھریلو اورکمرشل ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئی․اسی طرح ٹاؤن1 اورشاہی باغ سب ڈویژنز کے علاقوں میں 17 بجلی چوروں کو پکڑا گیا جن میں ایگزیکٹیوگیسٹ ہاؤس اورایمان ہسپتال بھی شامل ہیں․لالہ سب ڈویژن میں 50 ڈائریکٹ اورٹیمپرڈ میٹرز پکڑے گئی․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :