داعش نےسیہون دھماکے کی ذمےداری قبول کی ہے،بلیغ الرحمان

پشاورمیں لشکر اسلامی سےتعلق رکھنے والے15سال عمرکے3 بچوں کو31جنوری کوگرفتارکیاگیا،اس اطلاع پر تھریٹ الرٹ جاری کیاجس سے بڑےدہشتگردی کےواقعےسےبچ گئے۔ وزیرمملکت برائے تعلیم کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 17:18

داعش نےسیہون دھماکے کی ذمےداری قبول کی ہے،بلیغ الرحمان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری2017ء) :وزیرامملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ داعش نے سیہون دھماکے کی ذمےداری قبول کی ہے،پشاور میں 15 سال عمر کے 3 بچوں کو31 جنوری کو گرفتار کیا گیاتھا،پشاور میں گرفتار بچوں کا تعلق لشکراسلامی سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں سینیٹ میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اس اطلاع پر تھریٹ الرٹ جاری کیاجس سے بڑےدہشتگردی کےواقعےسےبچ گئے۔ واقعات کاسہولت کاریاسین قمبرخیل آفریدی نامی شخص ہےجو افغانستان میں ہے۔وزیرمملکت نے داعش کے وجود سے متعلق واضح جواب دینے کی بجائے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں،تفصیلات آئیں گی تو حقائق کا علم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :