ترشاو ہ با غات کی شاخوں کی کانٹ چھانٹ بہتر طریقہ سے کرنی چاہیے،زرعی ماہرین

جمعہ 17 فروری 2017 17:28

سلانوالی۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)زرعی ماہرین نے باغبانوںکو ہدایت کی ہے کہ و ہ ترشاو ہ با غات کی شاخ تراشی کریں فالتواوربیمار شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں نئے پھل دار پودے لگائیں اورپود ے اچھی شہر ت رکھنے والی نرسریوں سے خریدیں نائٹروجن کھاد کی پہلی قسط ایک کلوگرام فی پودا ڈالیں اور آپیاشی کریں آم کے با غا ت میں چھوٹے اور پھل نہ لینے وا لے پودوں کی شاخ تراشی کریں آپیاشی کے انتظاما ت جا ری رکھیں سفوفی پھیپھوندی کی بیمار ی کا خاص طور پر جائزہ لیں تیس فیصد پھول آنے پر محکمہ ز راعت کے عملہ سے مشور ہ کر کے حفاظتی سپرے کریں ۔