کھادیں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں، زرعی ماہرین

جمعہ 17 فروری 2017 17:27

کھادیں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں، زرعی ماہرین
سلانوالی۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوںکے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوںکوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکیلئے 30سے 70فیصداضافے کاباعث بنتی ہے نامیاتی کھادیں کسی بھی فصل کی پیداواربڑھانے میںنہ صرف اہم کرداراداکرتی ہے بلکہ زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتربنانے اس میںپانی محفوظ کرنے اورپانی کونیچے جڑوںتک جانے میںمددکرتی ہیں غیرنامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی زرخیزی میںکمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوںکوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے نامیاتی کھادوںمیںگوبرکی کھادبھیڑکافضلہ مرغیوںکافضلہ فصل کی پیداواربڑھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیںپاکستان میںگوبر کی کھادکی بہت زیادہ مقدارہے تمام نامیاتی کھادیںعام طورپرکمپوسٹ کوگلے سڑے نامیاتی ماد ے کی تخریب کاری سے حاصل کیاجاتا ہے ان میںزیادہ تر پتے پھلوںکے چھلکے بچی کچی خورا ک اورپھلوں کے رس شامل ہے یہ تمام قدرتی کھادیں ہوتی ہے اورتخریب کاری کاعمل بھی بغیرکسی کمیائی مادے کے مکمل ہوجاتا ہے اس میں بڑی تعداد میں ورمز ہوتے ہیں جونامیاتی مادے کوغیرنامیاتی مادے میںتبدیل کردیتے ہیں ان میںزہریلے مادے پیدانہیں ہوتے کیونکہ یہ نامیاتی مادوں سے تیارکیاجاتا ہے ماہرین کے مطابق یہ زمین کی زرخیزی میںاضافے کاباعث بنتے ہیں یہ زمین کوکاشتکاری کیلئے زرخیز اوربہتربناتی ہے اچھی زمین میںاگائے جانے والے پودے اوردرخت وہ تمام ضروری اجزائے خوراک جوپودوںکواپنی نشوونماکیلئے چاہیے ہوتے ہیں مہیاکرتے ہیں ۔