صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں کی حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاںنے سیہون شریف میں مزار حضرت لعل شہباز قلندر کے احاطے میںخود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خود کش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔صوبائی وزیر نے شہداء کے ورثا سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ صوبائی وزیر نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :