کراچی، خطرناک وائرس ایچ آئی وی ایڈز نے زور پکڑ لیا، 1200 مریض رجسٹرڈ

کراچی کے بعد سب سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریض لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئے

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

کراچی، خطرناک وائرس ایچ آئی وی ایڈز نے زور پکڑ لیا، 1200 مریض رجسٹرڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) خطرناک وائرس ایچ آئی وی ایڈز کراچی میں زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کراچی میں چھ ماہ کے دوران 12 سو سے زائد ایچ آئی وی ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ایچ آئی وی فزیشن کہتے ہیں کہ متاثرہ مریضوں کی اکثریت استعمال شدہ سرنج سے نشہ کرنے کے عادی ہیں۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال ٹریٹمنٹ سینٹر کے انچارج اور کنسلٹنٹ ایچ آئی وی ایڈز ڈاکٹر شاہ محمد کے مطابق انجکشن سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والوں کی اکثریت مرض سے متاثر ہے۔کراچی کے بعد سب سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریض لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئے جبکہ حیدر آباد، سانگھڑ اور نواب شاہ میں بھی ایچ آئی وی مریض رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :