سیہون شریف دھماکے میں ضعیف العمر خاتون کا پورا گھر اُجڑ گیا
تازہ ترین : 1
سیہون شریف دھماکے میں ضعیف العمر خاتون کا پورا گھر اُجڑ گیا

سیہون شریف دھماکے میں ضعیف العمر خاتون کا پورا گھر اُجڑ گیا

سیہون شریف(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء): سیہون شریف دھماکے میں جہاں وہاں موجود لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا وہیں ایک ضعیف العمر خاتون کا پورا خاندان ہی اُجڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف دھماکے میں ضعیف خاتون کا بیٹا ، دو بیٹیاں ، بہو اوراس کا شوہر جان کی بازی ہار گئے۔ چیختی چلاتی دہائی دیتی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اس کے بچے لا دے ۔ ضعیف خاتون کا کہنا تھا کہ خاندان کے تمام افراد دھماکے کی نذر ہونےکے بعد میری  تو دنیا ہی اجڑ گئی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے بغیر میں کیسے زندہ رہ سکتی ہوں لہٰذا مجھے بھی مار دو ۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 16:40:11

اپنی رائے کا اظہار کریں