امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

جمعہ 17 فروری 2017 17:08

امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 47 پیسے اور 63 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 131.65 روپے سے بڑھ کر 132.12 روپے اور قیمت خرید 128.53 روپے سے بڑھ کر 128.99 روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 112.14 روپے سے بڑھ کر 112.77 روپے اور قیمت خرید 109.48 روپے سے بڑھ کر 110.10 روپے پربند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :