فارن ایکسچینج ریٹس: اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 1.3441 مقرر

جمعہ 17 فروری 2017 17:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 1.3441 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 104.8227، پائونڈ اسٹرلنگ 131.0389، یورو 111.4685 اور جاپانی ین 0.9221 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 22 فروری 2017ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :