بی بی اے بڈ ریٹس 0.7918 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.5418 فیصد سالانہ مقرر

جمعہ 17 فروری 2017 17:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکائونٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر 17 فروری کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.7918 فیصد سالانہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.5418 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پائونڈ میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1081 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8581 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1001 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8501 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔