لاہور چئیرنگ کراس دھماکہ ، گرفتار سہولت کار نے اعتراف جُرم کر لیا
تازہ ترین : 1

لاہور چئیرنگ کراس دھماکہ ، گرفتار سہولت کار نے اعتراف جُرم کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء): لاہور میں سانحہ چئیرنگ کراس کے سہولت کار نے اعتراف جُرم کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سہولت کار انوار الحق کو نولکھا بازار سے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے رہائشی انوار الحق نے اعتراف جُرم بھی کر لیا ہے۔ یاد رہے لاہور میں چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی تھی کہ اسی دوران خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ مال روڈ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبقل کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 16:26:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں