وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی مسیحی برادری سے اتوار کی عبادات ..
تازہ ترین : 1
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی مسیحی برادری سے اتوار ..

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی مسیحی برادری سے اتوار کی عبادات میں ملک میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مسیحی برادری اتوار کی عبادات میں اپنے وطن پاکستان میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد و یگانگت اور دعائوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دہشت گردی کی نذر ہونے والے شہداء اور زخمیوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 17:02:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں