اسلام آباد ہائیکورٹ ،ْ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ْ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت 22 فروری تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی عدم پیشی کی بناء پر 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو اس موقع پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سٹینڈنگ کونسل سے معاونت طلب کی تھی ۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 16:54:52

اپنی رائے کا اظہار کریں