اے ڈی اینٹی کرپشن مختیار تنولی نے سہوچ سیٹ مالی روڈ کی ناقص تعمیر پر تقریباً 8 لاکھ کی ریکوری ٹھیکیدار پر عائد کر دی

جمعہ 17 فروری 2017 16:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) اے ڈی اینٹی کرپشن مختیار تنولی نے سیاحتی مقام سہوچ سیٹ مالی روڈ کی ناقص تعمیر پر 7 لاکھ 90 ہزار کی ریکوری متعلقہ ٹھیکیدار پر عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے وادی کاغان کے سیاحتی مقام سہوچ سیٹ مالی روڈ پرحفاظتی دیوار کی تعمیر میں کرپشن اور ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی شکایتوں کے بعد اے ڈی اینٹی کرپشن مختیار تنولی کو انکوائری سونپی جنہوں نے موقع پر جا کر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور تمام حقائق رپورٹ میں درج کئے جس کی غیر جانبدارانہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار کو 7 لاکھ 90 ہزار روپے کی ریکوری کا حکم دیا۔

اے ڈی نے کہا کہ کسی کوبھی قومی خزانہ ہڑپ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، جن لوگوں نے بھی کرپشن کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :