ہری پور، تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سی18 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 17 فروری 2017 16:41

ہری پور، تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سی18 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہری پور میں تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سی18 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی شاہ مقصود کی حدود لورہ چوک سٹاپ پر پشاور سے ایبٹ آباد جانے والے تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نمبری 9749- جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا، نے ایبٹ آباد سے سرائے صالح جانے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان جنید ولد رب نواز خان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہری پور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

حادثہ کے بعد ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ، انچارج چوکی شاہ مقصود سردار محمد جاوید نے ٹیوٹا ہائی ایس تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نوجوان کو گذشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :