نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مانسہرہ کے رہائشی کو قتل کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) نامعلوم افراد نے لبڑ کوٹ مانسہرہ کے رہائشی شخص کو پیر کے آستانے سے واپسی پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ تھانہ سٹی کے نواحی علاقہ لبڑ کوٹ کا رہائشی ماسٹر شرافت رات کو کالج دوراہا میں اپنے پیر کے آستانے پر گیا تاہم واپسی پر رات کو گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جسے اہل خانہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول شرافت کے بیٹے محمد علی کی اطلاع پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔