راجہ جاوید اخلاص کی قاضیاں سے روکھیا دربا ر شریف تک روڈ کی منظوری پر ان کے شکر گزار ہیں ، چوہدری ناصر تاج

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

کلر سیداں17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)چیئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصر تاج نے کہا کہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے تہہ دل سے مشکو رہیں جنہوں نے قاضیاں سے روکھیا دربا ر شریف تک روڈ کی منظوری دے دی ہے جس کا تخمینہ لاگت50 لاکھ روپے ہے ،اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری ناصر تاج نے مزید کہا کہ ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور قاضیاں سے روکھیا دربار شریف تک روڈ کی تعمیر کی منظوری دی انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن)کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گے اور جس طرح ایم این اے راجہ جاوید اخلاص بلا تفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں ان کا بدلہ عوام آئندہ الیکشن میں ان کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروا کر چکائیں گئے۔