بٹگرام کے ڈاکٹروں نے مریضوں کو غیر معیاری ادویات تجویز کرنا شروع کر دیں

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام کے بعض ڈاکٹروں نے مریضوں کو سمیت غیر معیاری ادویات تجویز کرنا شروع کر دیں، اہلیان علاقہ نے سیکرٹری ہیلتھ اور صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بٹگرام کے بعض ڈاکٹروں نے بھاری کمیشن کے عوض علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو غیر معیاری ادویات تجویز کرنا شروع کر دی ہے۔متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔