وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 16:11

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے سیہون شریف دھماکے کی زخمیوں کی عیادت کی جس کے بعد سیہون پہنچے ۔ سیہون میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سمیت دیگر حکام نے بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو چیف سیکرٹری سندھ نے سیہون شریف دھماکے پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے امن و استحکام کو نشانہ بنانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ لڑا جائے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت متحد ہو کر انتہا پسندوں کے خلاف لڑنے کا وقت ہے۔ ہم گذشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں۔ ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں دہشتگردوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کا قلع قمع کر دیں گے اور اس جنگ میں ہم ہر صورت کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :