راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام تیسرے آئی سی ٹی ایوارڈ کا انعقاد اپریل میں ہو گا

جمعہ 17 فروری 2017 16:32

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تیسرے آرسی سی آئی آ ئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد اپریل کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ صدر آر سی سی آئی راجہ عامر اقبال نے کہاکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی( آئی سی ٹی) پاکستان میں 2.9ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ1.1 فیصدہے،قومی اور بین الاقوامی کمپنیوںکے مرکزی دفاترکی وجہ سے جڑواں شہر وں میں آ ئی سی ٹی کا 40فیصد کاروبار ہے ،لیکن عدم توجہی کی وجہ سے اس صنعت کو فروغ دینے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔

راجہ عامر اقبال نے کہا کہ اس شعبے نے گذشتہ پانچ سال میں 40 فی صد ترقی کی ہے، 2020تک اس انڈسٹری کو 5ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے ہمارے نوجوان اور پروفیشنلز بھر پور صلاحیت کے حامل ہیں موبائل ایپس، ای کامرس اور ای سروسز تیزی سے ترقی پا رہے ہیں حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ 2025تک بڑھائے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ رواں برس بھی تیسرے آرسی سی آئی آ ئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد اپریل کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا جس کا مقصد صنعت میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی کمپنیوں اور افراد کو ایوارڈز دے کر انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں ۔