پنجاب کا کل زیر کاشت رقبہ 3 کروڑ 9 لاکھ 78 ہزار 518 ایکڑ ہے ،سیکرٹری زراعت

جمعہ 17 فروری 2017 16:32

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کا کل زیر کاشت رقبہ 3 کروڑ 9 لاکھ 78 ہزار 518 ایکڑ ہے جبکہ مزید 38 لاکھ 82 ہزار 615 ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے ۔مجموعی طور پر پنجاب کا 71 لاکھ 77 ہزار 667 ایکڑ رقبہ ناقابل کاشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں 2011-16 میں 1 لاکھ 47 ہزار 670 ایکڑ رقبے کو قابل کاشت بنایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے فیلڈ ونگ کو سال 2016-17 میں 50 ہزار ایکڑ ناقابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ محکمہ کے ملازمین کی محنت اور بہترین منصوبہ بندی کی بدولت گزشتہ پانچ سالوں 2011-16 کے دوران 1 لاکھ 47 ہزار 670 ایکڑ رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔ علازہ ازیں یو این ڈی پی پراجیکٹ کے تحت 2007-12 کے دوران پنجاب میں 1 لاکھ 71 ہزار تھور زدہ رقبے کو آباد کیا گیا۔ محکمہ انہار نے حکومت پنجاب کی دی گئی معلومات کے مطابق 2016-18 کیلئے اے ڈی پی میں صفائی کے لئے 2ارب روپے اور نکاسی سسٹم کی توسیع کے لئے 1ارب روپے مختص کئے ہیں جس کے ذریعے 1 لاکھ 88 ہزار ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :