لاہور مال روڈ پر دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین : 1
لاہور مال روڈ  پر دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور مال روڈ پر دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء): لاہور میں مال روڈ پر ہوئے دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے سہولت کار کا تعلق  باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ سہولت کار کو حساس اداروں کی معاونت سے سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا۔

سہولت کار کو لنڈا بازار سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار سہولت کار کپڑے کا کام کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سہولت کار کے7 بھائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ مال روڈ چئیرنگ کراس پر ہوئے دھماکے میں ڈی آئی جی اور چیف ٹریفک آفیسر سمیت 13 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے چیئرنگ کراس دھماکے کے بعد سہولت کار کی گرفتاری پر 10لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 15:55:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں